برازیلی فٹبالر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

ساڑھے 4 سال قید اور متاثرہ خاتون کو ایک 28 ہزار 500 پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم


ویب ڈیسک February 24, 2024
ساڑھے 4 سال قید اور متاثرہ خاتون کو ایک 28 ہزار 500 پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

برازیل کے معروف فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی مقامی عدالت نے بارسلونا اور برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور انہیں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسٹار فٹبالر ڈینی الویس نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں: میسی نے سابقہ کلب بارسلونا کو اپنا ''بیلن ڈی آر ایوارڈ'' عطیہ کردیا

الویس کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست کی تھی جو خارج کر دی گئی تاہم، وہ سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

عدالت نے الویس کو سزا سنانے کے علاوہ متاثرہ خاتون کو ایک 28 ہزار 500 پاؤنڈز بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: میسی نے میچ شرکت نہ کرکے شائقین کو غصہ دلادیا

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ متاثرہ خاتون کی گواہی کے علاوہ ایسے شواہد موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

الویس نے بارسلونا کی 400 سے زیادہ مقابلوں میں نمائندگی کی جبکہ کلب کے ساتھ دو اسپیلز میں چھ لیگ ٹائٹل اور تین چیمپئنز لیگ جیتے۔ معروف فٹبالر برازیل کے 2022 ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں