چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 فروری 2024
آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا:فوٹو:سوشل میڈیا

آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بیجنگ: چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔