معمر خواتین پر مشتمل دنیا کا انوکھا ریپ گروپ

گروپ آٹھ ممبرز خواتین پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان تھیں


ویب ڈیسک February 25, 2024
[فائل-فوٹو]

جنوبی کوریا میں معمر خواتین پر مشتمل ایک ریپنگ گروپ دنیا بھر میں کافی مقبول ہو رہا ہے جس کا نام سنی اینڈ دی سیون پرنسز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 اور 80 سال کی عمر والی خواتین نے جبوبی کوریا میں اپنا ریپ گروپ بنایا ہے جس نے دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

صوبہ گیانگ سانگ کے ایک گاؤں چِلگوک سے تعلق رکھنے والی بزرگ خواتین کے اس گروپ نے پچھلے سال ہی اگست میں ریپ گانوں کا آغاز کیا ہے لیکن یہ غیر معمولی میمبرز کی وجہ سے یہ اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ 'دادیوں' کو ڈھیلی ڈھالے پینٹ شرٹس اور گلے میں زنجیریں پہنے ریپ کرتے ہوئے دیکھنا معمول کی بات نہیں ہے۔

گروپ آٹھ ممبرز خواتین پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان تھیں۔ دیہی علاقے میں پروان چڑھنے کی وجہ سے ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا لہذا 2016 میں انہوں نے کورین زبان پڑھنا اور لکھنا سیکھنا شروع کیا۔

ایک دن گروپ کی 81 سالہ لیڈر میمبر پارک جیوم سن نے انٹرنیٹ پر ایک ریپ ویڈیو دیکھی جس کے بعد انہوں نے ساتھی خواتین کو ریپنگ سیکھنے پر آمادہ کیا اور اس طرح کچھ سالوں بعد سنی اینڈ دی سیون پرنسز کے نام سے معمر خواتین پر مشتمل ریپ گروپ دنیا کے سامنے آیا جو اپنی دیہی طرز زندگی کی ریپنگ اسٹائل میں تصویر کشی کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں