پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کردی مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے، مرکزی رہنما جے یو آئی


ویب ڈیسک February 24, 2024
فوٹو فائل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور غیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کردی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ سے پیپلز پارٹی کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو یرغمال بناکر جے یو آئی کے نہتے کارکنوں کو غنڈہ گردی کے زریعے روکنا چاہتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: الیکشن دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، گرفتاریاں

واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام، تحریک انصاف و دیگر جماعتوں نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ایوان کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔

پولیس نے پریس کلب جانے والی جے یو آئی کی ریلی کو شارع فیصل پر کارساز کے قریب روکا تو کارکنان نے وہیں پر دھرنا دے دیا جس پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

ہنگامہ آرائی سے مرکزی سڑکوں اور راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں