پنجاب اسمبلی کے باہر سے 5 مشکوک افراد گرفتار

گرفتار ملزمان خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر رہے تھے، جنہیں تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 24, 2024
پولیس نے پنجاب اسمبلی کے باہر سے ملزمان کو گرفتار کرلیا—فائل: فوٹو

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے باہر سے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، جو اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جہاں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری تھا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ مشکوک افراد نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی اور انہوں نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام زیرحراست ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز نو منتخب اراکین نے حلف لیا تھا اور آج اسپیکر کا انتخاب ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک محمد احمد خان نئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے اور انہیں ایوان میں اکثریت حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، جن کے امیدوار میاں اسلم اقبال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں