مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا

پیر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔


ویب ڈیسک February 25, 2024
پیر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔

پیر کو قمبر شہداد کوٹ،سکھر،جیکب آباد،کندھ کوٹ،گھوٹکی،نوشہروفیروز،شہید بے نظیر آباد،دادو اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

کل اور پرسوں کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں دو روز کے دوران خشک موسم اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں