بطورِ شوہر عامر خان میں کونسی کمی تھی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے بتایا

عامر خان نے سال 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی


ویب ڈیسک February 25, 2024
رینا دتہ سے طلاق کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے بتادیا کہ بطورِ شوہر اداکار میں کونسی کمی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں، عامر خان نے اپنی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار کرن سے پوچھا تھا کہ بطور شوہر مجھ میں کونسی کمی تھی؟

عامر خان نے کہا کہ میرا سوال سُن کر کرن نے باقاعدہ مجھے پیپر، قلم دیا اور تقریباََ میری 15 سے 20 خامیاں لکھوائیں، کرن نے کہا کہ آپ بہت زیادہ بولتے ہو، کسی کو بات نہیں کرنے دیتے، صرف اپنی بات کو اوپر رکھتے ہو۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ تمام خامیاں وہ تھیں، جو کرن نے مجھے ہماری طلاق کے بعد بتائیں، پھر میں نے ان پر غور کرنا شروع کیا اور طلاق کے باوجود بھی کرن کے ساتھ میرا تعلق اور دوستی قائم ہے۔

دورانِ گفتگو عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا طلاق کے بعد میاں بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف ہوجانا چاہیے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ کس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے دشمن ہوجاتے ہیں؟

مزید پڑھیں: عامرخان اوراہلیہ کرن راؤ کا 15 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان

عامر خان نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری زندگی میں کرن آئی اور ہمارا ایک شاندار سفر رہا، ہم نے ملکر بہت کچھ بنایا، پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں ملکر کامیابی حاصل کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اور کرن جذباتی طور پر ایک ساتھ جُڑے ہوئے ہیں، اسی لیے ہم آگے بھی ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے دو شادیاں کی، اداکار نے پہلی شادی سال 1986 میں رینا دتہ سے کی تھی، سابق جوڑے کی ایک بیٹی آئرا خان اور ایک بیٹا جنید خان ہے لیکن بدقسمتی سے 2002 میں عامر خان اور رینا دتہ کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

رینا دتہ سے طلاق کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی جن سے اُن کا بیٹا آزاد خان ہے، اداکار کی دوسری شادی بھی نہ چل سکی اور 2021 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں