پیرمحل میں دوران حراست ملزم ہلاک 3 پولیس افسران گرفتار

اے ایس آئی سرفراز اور کانسٹیبل اویس نے تشدد کرکے ملزم کو ہلاک کیا، ایف آئی آر


ویب ڈیسک February 25, 2024
—فوٹو؛ فائل

پیر محل میں دوران حراست مبینہ طور پر تشدد سے ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر سابق ایس ایچ او، اے ایس آئی اور کانسٹیبل گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق 751 اروتی سے تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی سرفراز اور کانسٹیبل اویس نے تشدد کرکے ملزم کو ہلاک کیا۔

علاوہ ازیں مقدمے میں علی ہراج، شہزاد ہراج، جہانگیر اور صابر شاہ بھی نامزد ہیں جبکہ مبینہ طور پر ہلاکت میں ملوث سابق ایس ایچ او تھانہ اروتی، اے ایس آئی سرفراز اور کانسٹیبل اویس گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے دیوار میں سر مارکر خودکشی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں