ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے بعد حتمی فیصلہ لے گی

ویب ڈیسک  اتوار 25 فروری 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے متعلق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کمیٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ آئندہ دنوں مذاکرات کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا اصولی مؤقف ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہی کام کرنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تجویز دی کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان کے اصولی مؤقف کو نہیں مانا جاتا تو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی اراکین سے حکومت کے ساتھ چلنے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کی رائے بھی لی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔