گوجرانوالہ : پولیس نے پتنگیں اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑلی

ویب ڈیسک  اتوار 25 فروری 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

گوجرانولا: پولیس نے کشمیرروڈ پر پتنگیں اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑ کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پتنگیں اور ڈورفروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے  کشمیر روڈ پر پتنگ اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

فیکٹری سے 10ہزارپتنگیں اورایک ہزارڈورکی گوٹیں برآمد ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے فیکٹری میں موجود 10 ملزمان کوحراست میں لے کرگودام بھی سیل کردیا۔

حراست میں لیے گئے ملزمان میں  ابوذر،نعمان، قاسم،اعظم،سفیان،حمزہ،حلیم گل،کامران اور جنید شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق  ملزمان نے پتنگیں اور  ڈورشہربھرمیں فروخت کرنی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔