وٹامن بی 3 کی زیادتی دل کی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

وٹامن بی 3 جسم میں پایا جانے والا ایک عام بی وٹامن ہے جسے niacin کہا جاتا ہے


ویب ڈیسک February 26, 2024
[فائل-فوٹو]

طبی ماہرین نے دل کی بیماری کے عوامل میں ایک حالیہ اضافہ کیا ہے جو کہ وٹامن بی 3 کی جسم میں زیادتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کلیولینڈ کلینک لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جسم میں پایا جانے والا ایک عام بی وٹامن جسے niacin یا وٹامن بی 3 کہا جاتا ہے کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

مطالعے کے سرکردہ مصنف اور سینٹر فار کارڈیو ویسکولر ڈائیگناسٹکس اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن نے پریس ریلیز میں کہا کہ وٹامن بی 3 اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کی تلاش اس تحقیق کا اصل مقصد نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ابتدائی مقصد خون میں ایسے مرکبات کی نشاندہی کرنا تھا جو مستقبل میں ہارٹ اٹیک، فالج یا موت کے خطرے کے روایتی عوامل جیسے ذیابیطس، کولیسٹرول یا بلڈ پریشر وغیرہ سے جدا ہوں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ مطالعے کے دوران ایک مرکب 4PY کی نشاندہی کی گئی جو مستقبل میں دل کی بیماری سے منسلک تھا اور بعد میں یہ پتہ چلا کہ 4PY جسم میں niacin (وٹامن B3) کی زیادتی کے سبب بنتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں