پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

ویب ڈیسک  پير 26 فروری 2024
پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کا ایوان میں احتجاج، ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے

پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کا ایوان میں احتجاج، ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے

  کراچی: پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رائے شماری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ مجموعی طور پر 148 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے 112  اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

گزشتہ روز  پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔   پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔