سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے کیس کی سماعت آج ہوگی
الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ صبح دس بجے سماعت کرے گا، سنی اتحاد کونسل کو نوٹس جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کو منگل کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ آج (منگل کو) سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو سماعت کیلیے نوٹس جاری کردیا۔