پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کا بابر اعظم کو بیش قیمت گاڑی کا انعام

ویب ڈیسک  پير 26 فروری 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو بیش قیمت گاڑی انعام میں دیدی۔

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماڈل کو پہلی بار بابر اعظم ڈرائیو کریں گے۔ گاڑی پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان نے پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں: کرکٹر حسن علی کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

javaid afridi

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔