پی ایس ایل 9؛ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  منگل 27 فروری 2024
فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

  کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے باقی میچز کیلئے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ نے کراچی کنگز جوائن کرلی۔

کیوی بلے باز ٹم سیفرٹ منگل کو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ٹم سیفرٹ نے 197 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 129.29 کے اسٹرائک ریٹ سے 4,162 رنز بنائے ہیں۔

رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

کراچی کنگز اپنے آئندہ تین میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی جس میں بدھ کو اسکا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اتوار کو ملتان سلطانز سے ٹاکرا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔