موٹرسائیکل کی طرح پارک ہوجانے والی گاڑی

سی ٹی 2 کار رواں برس جولائی میں عالمی سطح پر متعارف کرائی جائے گی


ویب ڈیسک February 28, 2024

اب چھوٹی جگہوں پر گاڑی کو کھڑا کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہنے والا، رواں برس جولائی کے مہینے میں تہہ ہوجانے والی ایک نئی سواری متعارف کرائی جائے گی جس کو کار کی طرح چلایا جاسکے اور موٹر سائیکل کی طرح پارک کیا جاسکے گا۔

4.5 فٹ چوڑی یہ سی ٹی 2 برقی گاڑی سکڑ کر 3.2 فٹ تک ہو جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کم جگہ میں پارک اور تنگ سڑک پر باآسانی چلایا جاسکتا ہے۔

سی ٹی 2 اپنی ویل بیس کو سمیٹ کر سائز چھوٹا کرتی ہے لیکن اس عمل میں ڈرائیور اور مسافروں کا کیبن چھوٹا نہیں ہوتا۔

یہ سواری ان افراد کے لیے مناسب نہیں جن کے لیے گاڑی کی رفتار اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ دیگر برقی گاڑیوں کے مقابلے میں یہ گاڑی سست رفتار ہے اور اپنے مکمل سائز میں 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جبکہ چھوٹے سائز میں 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

سٹی ٹرانسفارمر نامی کمپنی کی یہ اگلی جنریشن کی سی ٹی 2 کار رواں برس جولائی میں عالمی سطح پر متعارف کرائی جائے گی جس کی قیمت 17 ہزار 400 ڈالر ہوگی اور 162 ڈالر کی ڈاؤن پے منٹ سے اس کو دنیا بھر میں کہیں سے بھی بک کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں