شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق

اتحادی جماعتیں شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گی


ویب ڈیسک February 28, 2024
ن لیگ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نواز شریف کریں گے:فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق کر دی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کے نام کی بطور وزیراعظم توثیق کی گئی، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے کی۔ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو اس سے زیادہ زخمی کبھی نہیں دیکھا، ڈیڑھ سال مزید مشکل کے ہیں، نواز شریف

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے بہتر انتخاب قرار دیا اور اُن کے نام کی توثیق کی جبکہ ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا۔

ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا۔ ن لیگ کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اس موقع پر اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے ہر وزیر اعظم، ہر اسمبلی ہر سینیٹ مدت پوری کرے، نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد

اجلاس میں 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ نواز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں