علی گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک  بدھ 28 فروری 2024
پنجاب پولیس کس قانون کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریاں کررہی ہے؟پشاور ہائیکورٹ

پنجاب پولیس کس قانون کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریاں کررہی ہے؟پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے لئے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ پنجاب ایلیٹ فورس علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کے لئے ان کا پیچھا کررہی ہے جو کہ صوبے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی کی جانب سے وزیراعلی کے لئے نامزد ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ درج مقدمات میں آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔ پنجاب پولیس کس قانون کے تحت خیبرپختونخوا کے لوگوں کو اس صوبے کی حدود میں گرفتار کررہی ہے۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ آئی جی خیبرپختونخوا اس حوالے سے اپنا جواب جمع کریں۔ تمام فریقین کو 19 مارچ کے لئے ابتدائی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔