پی ایس ایل9 کراچی میں میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہوگی

ہیوی ٹریفک کو میچ کے روٹس والے راستوں سے نہیں گزرنے دیا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک February 28, 2024
ہیوی ٹریفک کو میچ کے روٹس والے راستوں سے نہیں گزرنے دیا جائے گا، پولیس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں شیڈول میچز کے دوران شہر کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران شہر قائد کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی البتہ ہیوی ٹریفک کو میچ کے روٹس والے راستوں سے نہیں گزرنے دیا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کراچی کے میچز کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا

اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے، وہ شائقین کرکٹ جو کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آرہے ہیں، اپنی گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: فیملی سے بدسلوکی کا معاملہ؛ مریم نواز کا محمد عامر کو فون

دوران میچ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں