کانگریس رہنما نے مودی کے پاکستان پر حملے کے دعوے کو بے نقاب کردیا

مودی نے بالاکوٹ حملے سے متعلق ارکان اسمبلی کو جھوٹی بریفنگ دی، ادھیر رانجن


ویب ڈیسک February 28, 2024
مودی نے بالاکوٹ حملے سے متعلق ارکان اسمبلی کو جھوٹی بریفنگ دی، ادھیر رانجن :فوٹو:فائل

کانگریس لیڈر ادھیر رانجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کے 27 فروری 2019 کو پاکستان پر حملے کے دعوے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے راز فاش کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور لوک سبھا کے رکن ادھیر رانجن نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا تھا کہ دشمن سے بدلہ لینے کے لیے بالاکوٹ پر حملہ کیا ہے۔

ادھیر رانجن کے بقول ارکان اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا گیا ہے لیکن ہزار بار ثبوت مانگنے کے باوجود ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی فوج کا حملہ کہیں نظر نہیں آیا البتہ چشم دید گواہوں نے بھارتی MIG-21 اور C-17 ہیلی کاپٹر کو تباہ ہوتے ضرور دیکھا۔

ادھیر رانجن نے کہا کہ مودی حکومت کے برعکس تمام انٹرنیشنل ایجنسیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور بھارت نے پاکستان میں کسی ٹارگٹ پر حملہ نہیں کیا۔

ادھیر رانجن یہ بھی کہا کہ 2019 میں مودی سرکار نے انتخابا ت میں کامیابی کیلئے پلوامہ میں اپنے ہی فوج پر حملہ کروا کر 40 اہلکاروں کو ہلاک کروایا تھا۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے مودی حکومت نے الزام پاکستان پر لگادیا گیا جو کہ جلد ہی جھوٹا ثابت ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں