سائفر کیس شاہ محمود نے سزا معطلی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کی لیے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی۔
انہوں ںے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ سائفر کی حفاظت میری ذمہ داری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی، ۔سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے۔
درخواست میں شاہ محمود قریشی نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانونی نقائص کی وجہ سے دو بار ٹرائل کالعدم قرار دیا، سابق سزا کو معطل کرکے رہا کیا جائے۔