عامر خان کا فلم 'ستارے زمین پر' کی ریلیز سے متعلق اہم اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 28 فروری 2024
عامر خان نے فلم 'ستارے زمین پر' کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے : فوٹو : فائل

عامر خان نے فلم 'ستارے زمین پر' کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کے سیکوئل ‘ستارے زمین پر’ کی ریلیز کے بارے میں بتادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ایک حالیہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ فلم ‘ستارے زمین پر’ میرے دل کے بہت قریب اور مجھے پسند ہے، ہم اس فلم کو رواں سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں چند ماہ میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اتی سُندر’ میں کیمیو کررہا ہوں، اس کے علاوہ کچھ دوسری چیزوں پر بھی کام کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: فلم ’ستارے زمین پر‘ میں عامر خان کی ہیروئن کا نام سامنے آگیا

واضح رہے کہ فلم ‘ستارے زمین پر’ میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ذرائع کے مطابق فلم کیلئے جس طرح کے خاتون کردار کی ضرورت تھی، جینیلیا اس کیلئے بالکل موزوں ہیں، اسی لیے انہیں فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

‘ستارے زمین پر’ میں اداکارہ عامر خان کی محبت کا کردار نبھائیں گی اور وہ مرکزی کردار کو ابنارمل بچوں کی ٹریننگ کیلئے سپورٹ مہیا کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔