سعودی عرب نے ماحول دوست پیٹرول اور ڈیزل ’یورو 5 کلین‘ متعارف کرادیا

یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا، سعودی وزارت توانائی


ویب ڈیسک February 28, 2024
یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا، سعودی وزارت توانائی

سعودی عرب نے مارکیٹ میں ایسا پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرایا ہے جس سے گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج میں کمی آئے گی اور یہ ماحول دوست ایندھن ثابت ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا ماحول دوست ہونے کی وجہ سے ''یورو 5 کلین'' پیٹرول اور ڈیزل مارکیٹ میں پہلے سے موجود پٹرولیم مصنوعات کی جگہ لے لے گا۔

یورو 5 کلین ڈیزل میں سلفر کا زیادہ سے زیادہ مواد 10 حصے فی ملین (ppm) ہے اور دھوئیں کی دھندلاپن 1.0-1.5 ppm ہے جبکہ ڈیزل سلفر کا مواد زیادہ سے زیادہ 500 ppm ہے۔

جس کے باعث یہ ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا۔

سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ایندھن یورو 5 کلین نقل و حمل کے تمام ذرائع کے لیے موزوں ہیں، اور اس تبدیلی کا مقصد انتہائی مؤثر، کم اخراج والا ایندھن فراہم کرنا ہے جو ولی عہد کے ماحول دوستی کے وژن کی آئینہ دار ہے۔

وزارت توانائی نے کہا کہ یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل سے دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے اور سرکلر کاربن اکانومی اپروچ کو لاگو کرکے سال 2060 تک صفر کاربن گیس اخراج تک پہنچنے کا ہدف ہے۔

سعودی وزارت توانائی کا مزید کہنا کہ نیا پیٹرول اور ڈیزل 'گرین سعودی عرب' کے ہدف کے حصول، بہترین معیار اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے ایک صاف ستھرا، صحت مند اور محفوظ ماحول بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں