’’شاہین کو اسوقت کپتانی سے ہٹانے کی باتیں فضول ہیں‘‘

ویب ڈیسک  بدھ 28 فروری 2024
مسلسل شکستوں سے ٹیم اور کپتان کا مورال ڈاؤں ہوتا ہے، سابق ٹیم ڈائریکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

مسلسل شکستوں سے ٹیم اور کپتان کا مورال ڈاؤں ہوتا ہے، سابق ٹیم ڈائریکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ہمیں شاہین کو بیک کرنے کی ضرورت ہے، جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو مورال ڈاؤن ہوتا لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی قابلیت پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی شاہین آفریدی کو یہ ذہین میں نہیں رکھنا چاہیے کہ کپتانی رہے گی یا نہیں بلکہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاہین کی قیادت میں 11 میچز میں 10 شکستیں! شائقین مایوس

اس موقع پر اظہر علی نے بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ میں یہ بہت برا سسٹم ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان تبدیل کردیا جاتا ہے، اگر شاہین کو کپتان برقرار نہیں رکھنا تو ابھی ہی قیادت سے ہٹادیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔