بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

حلف برداری کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات


ویب ڈیسک February 28, 2024
(فوٹو: فائل)

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔


صوبائی اسمبلی کا اجلاس زمرک اچکزئی کی صدارت میں ہوا، جس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں الیکشن کے دوران دھماکوں میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔


دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے موقع پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مختلف پارٹیوں کے مظاہرین بلوچستان اسمبلی کی جانب روانہ ہوئے جنہیں پولیس نے راستے میں روک لیا۔ قبل ازیں ریڈوزون و بلوچستان اسمبلی جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں