پنجاب اسمبلی میں مثبت روایت وزیراعلیٰ مریم اپوزیشن لیڈر سے ملنے پہنچ گئیں

جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں اتنی ہی آپ کی بھی ہوں، میرے دروازے کھلے ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک February 28, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی خود چل کر اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی جذبے کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رانا آفتاب احمد خان سے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آجاتے۔

https://c.express.pk/2024/02/whatsapp-video-2024-02-28-at-5.53.50-pm-1709125042.mp4

مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا تھا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں