ایم کیو ایم کو وفاق میں دو اور ق لیگ کو ایک وزارت ملنے کا امکان

آڈیو میں ایم کیو ایم قیادت کی گفتگو خودساختہ ہے، مسلم لیگ نے کبھی کسی اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں کی، لیگی ذرائع


ویب ڈیسک February 28, 2024
فوٹو فائل

وفاقی کابینہ پہلے مرحلے میں انتہائی مختصر ہو گی، پیپلز پارٹی کی عدم شرکت کے باعث اکثریت کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی حاصل کردہ نشستوں کے مطابق کابینہ کا فیصلہ کیاجائے گا اور اتحادی جماعتوں کو متناسب نمائندگی کے اصول کے مطابق کابینہ میں حصہ دیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اصول کے تحت ایم کیو ایم کو دو وزاتیں ملیں گی مسلم لیگ ق کو ایک وزارت ملے گی۔ اسی طرح باقی اتحادیوں کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو باتیں ایم کیوایم کے قائدین نے کی ہیں اور جو گفتگو لیک کی گئی ہے وہ خود ساختہ گفتگو ہے۔ مسلم لیگ ن نے کسی بھی اجلاس میں ایم کیو ایم کے بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں