صدر وزیراعظم اور اسپیکرز قومی اسمبلی کے امیدواران کی انتخابی مہم کیلیے کمیٹی تشکیل
ن لیگ نے ایاز صادق، پیپلز پارٹی نے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔ اعلامیہ
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے صدر، وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی کے امیدواران کی انتخابی مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دےدی۔
اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اتحادی جماعتوں میں صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمٰی کے نامزد امیدوار شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کا نام اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کی جانب سے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پارٹی ارکان کے وفد کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مگسی نے عشائیہ میں نمائندگی کی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین عشائیہ میں شریک ہوئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کی بھی پارٹی رہنمائوں کے وفد کے ہمراہ شامل ہوئے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کو مبارکباد دی جبکہ نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزدگی پر مبارک دی۔