بنوں؛ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 29 فروری 2024
دہشت گردوں نے برغنتو کے علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے اہل کار جاں بحق ہوگیا

دہشت گردوں نے برغنتو کے علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے اہل کار جاں بحق ہوگیا

بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے برغنتو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردی، جس میں ایک اہل کار جاں بحق ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دُور سے اسنائپر گن کے ذریعے پولیس اہل کار کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔