یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

صدر اور وزیراعظم کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے، اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آ رہی، فضل الرحمان کی میڈیا سے گفت گو


ویب ڈیسک February 29, 2024
احتجاج سے متعلق دیکھیں اور انتظار کریں، سربراہ جے یو آئی:فوٹو:فائل

جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مجھے تو اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔

صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔

یہ پڑھیں: اتحادی جماعتوں کا وفد مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکام

مولانا فضل الرحمٰن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا لیکن ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر سمیت کسی عہدے کے انتخاب کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں