سابقہ مس انڈیا رنکی چکما 28 برس کی عمر میں چل بسیں

رنکی چکما میں 2022 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھیں اور دو برس سے ان کا علاج چل رہا تھا


ویب ڈیسک February 29, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

2017 میں مس انڈیا بننے والی خاتون رنکی چکما کینسر کا نشانہ بن کر 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

رنکی چکما میں 2022 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھیں اور دو برس سے ان کا علاج چل رہا تھا۔

رواں ماہ ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

کینسر نے رنکی چمکا کے پھیپھڑوں اور سر کو نقصان پہنچایا اور ان کے دماغ میں ٹیومر بھی بن گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں