کراچی میں کل ممکنہ بارش کے پیش نظر شام کے اسکولوں کی تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 29 فروری 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: شہر قائد میں جمعے کو بارش کی پیش گوئی کے  پیش نظر محکمہ تعلیم نے شام کی شفٹ  کےا سکولوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ یکم مارچ کو کراچی میں دوپہر کے بعد بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے شام کی شفٹ میں چلنےو الے نجی و سرکاری اسکولوں کی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے شام کی شفٹ میں چلنےو الے نجی و سرکاری اسکولوں میں جمعے کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔