کراچی میں متوقع بارش سرکاری و نجی اداروں میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان
نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی شعبے کے اداروں پر بھی ہوگا
شہر میں کل بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر حکومت سندھ نے سرکاری، خود مختار و نیم خودمختاروں اداروں میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعہ شہر میں دوپہر کے بعد تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر سمیت خود مختار، نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنوں اور لوکل کونسلوں میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ کو مذکورہ بالا نوعیت کے تمام دفاتر کے اوقات کار دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی شعبے کے اداروں پر بھی ہوگا۔