بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بلوچستان کے صدر کا انتخٓاب شیڈول کے مطابق ہوگا، انٹراپارٹی انتخابات کاباقاعدہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں کیا جائے گا


ویب ڈیسک February 29, 2024
گوہر علی خان کے مقابلے میں کوئی پینل سامنے نہیں آیا—فائل: فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ تین صوبائی صدور کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں آیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شیڈول انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینلز کا اعلان کردیا گیا ہے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب کے مقابلے میں مرکز میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کا پینل، سندھ میں حلیم عادل شیخ اور پنجاب میں راشد یاسمین پینل ہے اور ان کے مقابلے دوسرا پینل نہیں لہٰذا تینوں صوبائی صدور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں، جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ 2024 کو ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں صدر کی عہدے پر انتخابات کے بعد کیا جائےگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں