یہ ایوان مکمل نہیں اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکتا، عمر ایوب

ویب ڈیسک  جمعـء 1 مارچ 2024
آئین کے تحت ایوان مکمل ہوئے بغیر اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا، عمر ایوب :فوٹو:فائل

آئین کے تحت ایوان مکمل ہوئے بغیر اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا، عمر ایوب :فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایوان مکمل نہیں اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔

عمر ایوب  نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنےوالے اسپیکر انتخاب میں حصہ نہیں لےسکتے۔ ایوان مکمل نہیں ہے اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ایوان میں گھس بیٹھیے موجود ہیں یہ ایوان مکمل نہیں ہے۔عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کا مخصوص نشستوں پر نام ہے۔ آرٹیکل 51کےتحت ایوان مکمل ہوئے بغیر ،وزیراعظم ،اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن نہیں ہوسکتا۔ ایوان مکمل ہوئے بغیر ان انتخابات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔ اصل  مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے انہیں ایوان میں واپس لائیں گے۔ ہماری خواتین ، سینیٹرز اور ورکرز کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔