زمان پارک حملہ کیس میں عمران ریاض گرفتار اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظور
عدالت کا ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم
پولیس نے عمران ریاض کو زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کیا۔
عمران ریاض خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمران ریاض خان کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔
دوسری جانب، عمران ریاض خان کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا۔