پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 مارچ 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔

ذارئع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، جہاں انہیں تھانہ سرور روڈ نے گرفتاری ڈال کر تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

عالیہ شہزاد تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 96/23 میں نامزد تھیں۔ وہ پولیس کو سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج کیس میں مطلوب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔