پی ایچ ڈی کا طالب علم بھارتی ڈانسر امریکا میں قتل

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 مارچ 2024
امریکی پولیس بھارتی ڈانسر کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے:فوٹو:فائل

امریکی پولیس بھارتی ڈانسر کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے:فوٹو:فائل

سینٹ لوئس: امریکا میں بھارت کے کلاسیکل ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کا تعلق کولکتہ سے تھا اور وہ امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم  تھے۔

رپورٹس کے مطابق امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔

امرناتھ گھوش کے دوستوں اور رشتے داروں نے بھارتی حکومت سے قتل کی تحقیقات اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔