لاہورمیں توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی جا رہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 02, 2024
پولیس کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے—فائل: فوٹو

لاہور کے علاقے اچھرہ میں مذہبی توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ اچھرہ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا مقدمہ متعدد افراد کے خلاف درج کرلیا ہے اور فرسٹ انفامیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سیل کردی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی خاتون پولیس آفیسر سے ملاقات، لاہور واقعے پر شاباشی

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے پولیس کے متعدد اجلاس ہوئے اور ابتدائی طور پر مذہبی پہلو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر نہ درج کرنے کا کہا گیا تاہم بعدازاں اجلاس میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں 5 نامزد اور متعدد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا ہے اور ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر سیل ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں