پتے کا آپریشن کرنے کے بجائے ڈاکٹرز نے غلطی سے نس بندی کر دی

آپریشن تھیٹر میں سرجنز نے بھی مریض کی شناخت کرنے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ چیک کیا


ویب ڈیسک March 03, 2024
[فائل-فوٹو]

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب ڈاکٹروں نے اس کے پتے کے آپریشن کے بجائے اس کی نس بندی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے 41 سالہ شہری جارج بیسیٹو پتے کی سرجری کے لیے شہر کورڈوبا میں موجود فلورنسیو ڈیاز اسپتال گئے تھے تاہم سرجری کے وقت اسپتال کا عملہ ان کے کمرے میں آیا اور ان کا میڈیکل چارٹ چیک کیے بغیر انہیں اسٹریچر پر بٹھاکر آپریٹنگ روم میں لے آیا۔

آپریشن تھیٹر میں سرجنز نے بھی مریض کی شناخت کرنے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے مریض کو بیہوش کرنے کے بعد اس دن کی شیڈول کردہ سرجری نس بندی جارج پر ہی پرفارم کردی جو کہ دوسرے مریض پر پرفارم کرنا تھی۔

بعد ازاں جب جارج ہوش میں آئے تو پہلے پہل تو انہیں کچھ معلوم نہیں پڑا کہ کیا ہوا ہے تاہم پھر ایک ڈاکٹر ان کا معائنہ کرنے انکے پاس آیا اور انہیں چونکا دینے والی خبر دی کہ انکی غلطی سے پتے کے آپریشن کے بجائے نس بندی کردی گئی ہے۔

یہ سننے کے بعد جارج کچھ منٹ تک تو سکتے کے عالم میں آگئے لیکن پھر شدید گھبراہٹ میں آگئے لیکن ان کے پاس اس کے لیے زیادہ وقت نہیں تھا جلد ہی ان کیلئے ایک اور سرجری شیڈول کردی گئی اور وہ سرجری وہی تھی جس کے لیے وہ اصل میں آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں