جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے سراج الحق

آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک March 03, 2024
آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، فارم 45والے سڑکوں پر ہیں اور فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، اداروں کو عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے، عوام کے حقوق کے لیے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں