بلوچستان میں مسنگ پرسنز والا معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے خواجہ آصف

بلوچستان میں بڑے لوگوں نے اپنی ذاتی جیلیں بھی بنائی ہوئی ہیں ان میں بھی لوگ قید ہیں، لیگی رہنما


ویب ڈیسک March 03, 2024
بلوچستان میں بڑے لوگوں نے اپنی ذاتی جیلیں بھی بنائی ہوئی ہیں ان میں بھی لوگ قید ہیں، لیگی رہنما

ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد والا معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے بلوچستان کے حوالے سے اسلام آباد میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اب رواج تبدیل ہونے چاہیے، وہاں مسنگ پرسنز والا بہت بڑا مسئلہ ہے جسے ضرور حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تیس چالیس سال سے اقتدار میں بیٹھے بلوچوں کو اب عوام کا بھی سوچنا چاہیے، بلوچستان میں یہ بھی رسم ہے کہ وہاں بڑے لوگوں نے اپنی ذاتی جیلیں بھی بنائی ہوئی ہیں ان میں بھی لوگ قید ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مجھے کابینہ کا رکن ہونے سے زیادہ اس پر خوشی ہے کہ مجھے پارٹی قیادت نے پارلیمانی لیڈر بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور یا کسی بھی وزیر اعلی کے کہنے پر 9 مئی میں ملوث افراد پر فوجداری مقدمے ختم نہیں ہو سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں