اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگیا اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے امریکا

اگر حماس مان جائے تو آج ہی سے 6 ہفتوں کی جنگ بندی کا نفاذ ہوجائے، امریکا


ویب ڈیسک March 03, 2024
اگر حماس تیار ہو تو آج ہی 6 ہفتوں کی جنگ بندی ہوسکتی ہے، امریکا (فوٹو: فائل)

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تیار ہوگیا تاہم اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینیئر امریکی اہلکار نے اے ایف پی بتایا کہ قطر میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار ہوگیا۔

سینئر امریکی اہلکار نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے اکثر نکات پر اتفاق کرلیا ہے۔ اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی جلد ممکن ہے۔

سینیئر امریکی اہلکار کے بقول ایسا تب ہی ممکن ہوسکے گا جب حماس معاہدے کی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق شق پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دے۔

یہ خبر پڑھیں : حماس کیساتھ لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی

سینیئر امریکی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ امریکا جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کرنا چاہتا ہے۔

تاحال اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں