لاہور پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق لواحقین کا احتجاج

منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی، پولیس کا مؤقف


ویب ڈیسک March 03, 2024
جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے بادامی باغ میں مبینہ کارروائی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو منشیات فروش قرار دے دیا جبکہ لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ بادامی باغ میں منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا جہاں مبینہ فائرنگ سے شارہ پٹھان عرف زلے شاہ نامی شخص ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی کانسٹیبل کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کے ہاتھ پر گولی لگی ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو پولیس نے منشیات فروش قرار دیا اور کہا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جبکہ جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں