سنی اتحاد کونسل کی پارلیمان سے متعلق حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک  پير 4 مارچ 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔

سنی اتحاد کونسل جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔