پاکستانی خاتون مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل

شازیہ سید یونی لیور کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہی ہیں


ویب ڈیسک March 04, 2024
ایبٹ آباد کی شازیہ سید یونی لیور کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہی ہیں، فوٹو: فائل

فوربس کی مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین میں یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او شازیہ سید بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی خاتون شازیہ سید اس وقت شمالی افریقا، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں اور اس سے قبل 2023 میں مشرق وسطیٰ میں اعلیٰ ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں۔

فوربس نے دوسری بار شازیہ سید کو 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید نے یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھا۔

شازیہ سید نے تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چھڑھتے ہوئے یونی لیور کمپنی کے عالمی سطح پر مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ کے شعبوں کی سربراہی کی۔

علاوہ ازیں شازیہ سید نے پاکستان اور دیگر ممالک میں کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لیے نمایاں خدمات بھی انجام دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شازیہ سید نے لکھا کہ وہ فوربس کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔ پیشہ ورانہ قیادت کا سفر اپنی اقدار کو نبھاتے ہوئے دلیری سے آگے بڑھانے کی ایک شاندار کامیابی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں