دنیا کے ایک شہر کا طویل ترین نام سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے
ایک مقامی ٹور گائیڈ خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سیاحوں کو مقامی تھائی زبان میں بینکاک کا پورا نام بتا رہی ہیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ بینکاک کا اصل مقامی نام دنیا کے تمام شہروں کے ناموں میں سے سب سے لمبا نام ہے۔
حال ہی میں تھائی لینڈ کے دارلحکومت بینکاک میں ایک مقامی ٹور گائیڈ خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سیاحوں کو مقامی تھائی زبان میں بینکاک کا پورا نام بتا رہی ہیں.
ویڈیو میں سیاحوں سے بھری ایک چلتی بس میں ایک ٹور گائیڈ کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ مقامی زبان میں سیاحوں کو شہر کے اصل پورے نام سے آگاہ کررہی ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی محضوظ کیا ہے۔ تھائی زبان میں بینکاک کا پورا نام درج ذیل ہے؛
Krung Thep Mahanakhon Amon Rattanakosin Mahinthara Ayuthaya Mahadilok Phop Noppharat Ratchathani Burirom Udomratchaniwet Mahasathan Amon Piman Awatan Sathit Sakkathattiya Witsanukam Prasit
بینکاک کا یہ پورا نام تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے؛
"فرشتوں کا شہر، لافانی لوگوں کا عظیم شہر، نو جواہرات کا شاندار شہر، بادشاہ کی نشست، شاہی محلات کا شہر، دیوتاؤں کے اوتار کا گھر، وشوکرمن نے اندرا کے حکم پر تعمیر کیا۔
زیادہ تر مقامی شہری اس پورے نام کا مختصر ورژن Krung Thep Maha Nakhon استعمال کرتے ہیں۔اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر Wowie Jane Demerre نامی صارف نے ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بنکاک کا پورا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں طویل ترین شہری نام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔