متحدہ عرب امارات رمضان میں سرکاری اور نجی ملازمین کے اوقات کار میں کمی

پیر سے جمعرات ساڑھے پانچ جب کہ جمعے کو 3 گھنٹے کی ڈیوٹی ہوگی، زائد گھنٹے کام پر اوور ٹائم ہوگا


ویب ڈیسک March 05, 2024
پیر سے جمعرات ساڑھے پانچ جب کہ جمعے کو 3 گھنٹے کی ڈیوٹی ہوگی، زائد گھنٹے کام پر اوور ٹائم ہوگا، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے احترام رمضان میں سرکاری اور نجی ملازمین کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز 12 مارچ 2024 بروز منگل سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دنیا بھر میں اس ماہ مقدس کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سہولت دینے کے لیے ملازمت کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے دوران ملازمین کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے اور جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے ہوں گے۔

ان اوقات کار سے زیادہ دیر تک کام جاری رکھنے والے ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوتی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں