مارک زکر برگ کی اہلیہ کا اننت امبانی کی کروڑوں روپے کی گھڑی پر دل آگیا ویڈیو وائرل

اننت امبانی نے اپنی شادی پر 10 ملین ڈالر کی دنیا کی مہنگی ترین گھڑی پہنی ہوئی تھی


ویب ڈیسک March 05, 2024
اننت امبانی نے اپنی شادی پر 10 ملین ڈالر کی دنیا کی مہنگی ترین گھڑی پہنی ہوئی تھی، فوٹو: ویڈیو گریب

فیس بک کے بانی، میٹا کے سی ای او اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی کروڑوں ڈالر کی مہنگی گھڑی دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بزنس مین اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شوبز کی عالمی شخصیات سمیت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی شرکت کی۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارک زکر برگ کی اہلیہ کی اننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر حیران ہوجاتی ہیں اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

عالمی میڈیا میں اس ویڈیو کے چرچے کے بعد ڈیلی میل نے دعویٰ کیا کہ گھڑی میں 8 ہزار قیراط کا سونا اور ہیرے جڑے ہوئے ہیں جب کہ اس گھڑی کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے جو 27 کروڑ 8 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔



وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مارک زکر برگ کی اہلیہ نے اننت امبانی سے کہا کہ آپ کی گھڑی لاجواب اور بہت پیاری ہے جس پر زکر برگ نے کہا کہ بالکل میں بھی اس گھڑی کی تعریف کر چکا ہوں۔

مارک زکر برگ کی اہلیہ پرسکیلا، اننت امبانی سے گھڑی کے برانڈ کا نام پوچھتی ہیں جس پر اننت امبانی نے جواب دیا کہ یہ گھڑی رچرڈ مل کی ہے۔

میٹا کے سی ای او نے اہلیہ کی گھڑی میں دلچسپی دیکھتے ہوئے کہا کہ میں گھڑی خریدنے کا شوقین نہیں ہوں لیکن اس گھڑی کی خوبصورتی نے مجھے حیران کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں