لبنان اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ کا پوتا بھی جاں بحق

حزب اللہ کے سربراہ کے پوتے عباس خلیل کے والد بھی 1997 میں اسرائیلی حملے میں اپنی جان قربان کرچکے ہیں


ویب ڈیسک March 05, 2024
حزب اللہ کے سربراہ کے پوتے عباس خلیل کے والد بھی 1997 میں اسرائیلی حملے میں اپنی جان قربان کرچکے ہیں، فوٹو: فائل

لبنان میں یروشلم جانے والے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی کار پر اسرائیل کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ کا ایک پوتا عباس خلیل بھی شامل ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل سے جنگ میں سربراہ حسن نصر اللہ کے خاندان کے افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شہادت کا رتبہ پا رہے ہیں۔

ترجمان کے بقول چند روز قبل اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے 3 مجاہدوں میں سے ایک عباس خلیل بھی تھا جو امیر نصر اللہ کے جواں سال پوتے تھے اور دیگر جنگجوؤں کے ہمراہ کار میں یروشلم کی سرحد کی جانب جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بیٹے 1997 میں اسرائیلی حملے میں اپنی جان قربان کرچکے ہیں اور اب انھی کے بیٹے عباس خلیل نے بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شہادت پائی۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں حماس کی عسکری اور مالی مدد حزب اللہ نے کی تھی۔ یہی وجہ سے ہے کہ تب سے اسرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں